28 دسمبر 2011 - 20:30

يمن کے صوبہ صعدہ ميں لاکھوں شہريوں نے حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے کئےـ

ابنا: اطلاعات کے مطابق مظاہرين نے ملک کے ڈکٹيٹر علي عبد اللہ صالح اور ديگر عہديداروں پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کيا اور انقلاب کي کاميابي کو ڈکٹيٹروں اور استبدادي حکام سے يمن کي نجات کا واحد راستہ قرار دياـ

مظاہرين نے رياض معاہدے کي بھي مخالفت کي اور صالح کے وحشيانہ اقدامات کي شديد مذمت کي ـ يمني مظاہرين نے يمن کے امور ميں غير ملکي مداخلتوں خاص طور پر امريکي سفير کے حاليہ بيان کي شديد مذمت کي ـ

لوگوں نے امريکہ کا پرچم نذر آتش کياـ ان کا کہنا تھا کہ امريکي سفير کا بيان مظاہرين پر صالح کے فوجيوں کے حملوں کا مقدمہ ثابت ہواـ يمن کے عوام نے امريکي سفير کو ملک سے باہر نکالے جانے کي ضرورت پر زور دياـ........

/169